فنائے عشق ہی ابتدائے عشق ہے

April 1, 2020

By Nova

Comments

فنائے عشق ہی ابتدائے عشق ہے

محبوب کے عشق میں فنا ہو جانا ہی اصل عشق ہےاور فنا کے مقام کو پانے کیلئے عاجزی کو سیڑھی بنانا پڑتا ہے یہی وہ ایک صفت ہے جو رب اور بندے کے درمیان فرق بھی کرتی ہے اور بندے کو اپنے رب سے جوڑتی بھی ہے جو بھی عشق الہی کے دریا میں ڈوبا ہے تو پھر دریا کی لہروں تک نے بھی محبوب محبوب پُکارا ہے.

عشق انسان کو محبوب کا گرویدہ بنا دیتا ہے عاشق کی کل کائنات محبوب میں سماں جاتی ہے محبوب کی رضا عاشق کی کھال تک کھنچوا سکتی ہے عاشق کی محبت اس کو محبوب کو عاجز بنا دیتی ہے عاشق محبوب کے ہر حکم کی پیروری کرتا ہے اور پھر وہ پیروری عبادت کہلاتی ہے اس کے ہر فیصلے پر راضی رہنا کوئی گلہ نہیں کوئی شکوہ نہیں محبوب کے دیئے ہوئے غموں کو بھی نعمت سمجھ کر شکر ادا کرنا اور یہ سلسلہ چلتے چلتے اس مقام پر پہنچتا ہے جہا دنیا اسے اپنے اور محبوب کے درمیان وہ سلاخیں لگنے لگتی ہے جن کی قید اسے محبوب سے دور کررہی ہے جس سے بیزاری ہی راحت کا سبب بن سکتی ہے .

محبوب کی یاد کی شدت اسے اپنا آپ بھولا دیتی ہے تب اس کا اپنا کچھ نہیں رہتا یہ ہے فنائے عشق یہی سے محبوب کے عشق کی ابتدا ہوتی ہیں جبکہ محبوب کے عشق کی ابتدا ہی انتہا ہے محبوب عاشق بن جاتا ہے اور عاشق محبوب ہو جاتا ہے تب اس کے الفاظ محبوب کےالفاظ ہوتے ہیں وہ سنتا ہے تو محبوب کی مرضی سے وہ دیکھتا ہے تو اس کی مرضی سے اب وہ رہا ہی نہیں اب محبوب ہے وہ اُس کیلئے فنا ہو چکا ہے اور عشقِ الہی میں شک انسان کی روح کو کانپنے پر مجبور کردیتا ہے کہ کہی محبوب کو اُس کا کوئی عمل ناگوار گزرے اور اس کی ناراضگی کا سبب بنے اس میں خوف پیدا ہو جاتا ہے اور وہ خوف اسے مزید رب کے قریب کردیتا ہے شک عاشق کو پارسائی بنا دیتا ہے جبکہ شبہ عشق کو پاش پاش کردیتا ہے کہ محبوب کو میری کچھ خبر نہیں وہ مجھ سے محبت نہیں کرتا تب نہ عاجزی رہتی ہے نہ عبادت نہ یقین ۔ جب لوگ عشق کے راستے پر نکلتے ہیں تو یہ شبہِِ کی چنگاری اگر کسی کے دل میں گھر کر جائے تو پھر مقدر محبوب سے دُوری بننے لگتا ہے شبہ انسان کو مایوسی کے دلدل میں دیکھلنے لگتا ہے محبوب پر کامل یقین ہی انسان کو کامیاب کر سکتا ہے

3 Comments

    • INFINITY DECODER

      thank you !actually we did not setup subscribe option as we thought user would upset to receive emails. though you asked, now we will setup it.

Submit a Comment

Join To Know !

Join To Know !

join our reader's list. just enter email and hit subscribe. You Would be informed, when we made new post.

©Infinity Decoder™

You have Successfully Subscribed!